امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی برائے مشنز، رچرڈ گرینیل نے ایران میں انٹرنیٹ پابندیوں کے شکار امریکی شہریوں کے لیے معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا و اسپیس ایکس کے سربراہ ایلون مسک سے مدد مانگ لی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں گرینیل نے ایلون مسک سے اپیل کی کہ وہ ایران میں موجود امریکی دوستوں کو اگلے چند ہفتوں کے لیے اسٹارلنک انٹرنیٹ مفت فراہم کریں کیونکہ اُنہیں معلومات تک باقاعدہ رسائی حاصل نہیں ہو رہی۔
یاد رہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹارلنک زمین سے محروم دور دراز علاقوں میں سیٹلائٹ کے ذریعے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ فراہم کرتی ہے، جس سے صارفین سرکاری سینسرشپ یا بندشوں کے باوجود انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل یوکرین اور غزہ جیسے جنگ زدہ علاقوں میں بھی اسی نظام کے تحت انٹرنیٹ سروسز دی گئی تھیں۔
گرینیل کا کہنا تھا کہ ایران میں حالیہ دنوں انٹرنیٹ کی رفتار شدید متاثر ہوئی ہے، خاص طور پر اسرائیل اور امریکا کے ان حملوں کے بعد جن میں ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نازک موقع پر عام عوام کو حقائق اور سچائی تک رسائی حاصل ہونی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حملے کے بعد ایران کا اسرائیل پر براہِ راست میزائل حملہ، خطے میں جنگ کی گھنٹیاں بجنے لگیں
یہ اپیل ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایلون مسک پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ اسٹارلنک کی لائٹس ایران کے لیے ’آن‘ کر دی گئی ہیں۔