ٹرمپ

ٹرمپ کا بڑا دعویٰ : ایران کی 3 نیوکلیئر تنصیبات پر امریکی حملے کا اعلان

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے ایران کی تین اہم نیوکلیئر تنصیبات پر کامیاب حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فردو جوہری مرکز کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا کہ امریکی افواج نے ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، جبکہ اس مشن میں بی-2 بمبار طیاروں نے اہم کردار ادا کیا ۔ سابق صدر نے مزید کہا کہ فضائی حملوں کے بعد تمام امریکی طیارے بحفاظت ایرانی فضائی حدود سے واپس آچکے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ حملہ ایران کی جوہری صلاحیت کو مفلوج کرنے کے لیے کیا گیا، تاکہ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادیوں کو لاحق خطرات کا سدباب ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی وزیراعظم ایران سے جنگ کے ذریعے اپنے اقتدار کو طول دینا چاہتے ہیں:سابق امریکی صدر

دوسری جانب، ایران یا امریکی حکومت کی جانب سے اس حملے پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ، تاہم عالمی ماہرین اس دعوے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی فوجی کارروائی سے خطے میں کشیدگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے اور صورتحال مزید بگڑنے کا اندیشہ ہے ۔ تاہم اس مبینہ حملے کی مزید تفصیلات یا کسی نقصان کی تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا اسرائل پر تازہ حملہ : بین گورین ایئرپورٹ اور دیمونا ایٹمی ری ایکٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

ٹرمپ کے اس اعلان پر وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل نہیں دیا گیا، اور نہ ہی ایران نے اس بارے میں فوری طور پر کوئی بیان جاری کیا ہے ۔ عالمی برادری کی نظر اس کشیدہ صورت حال پر مرکوز ہے کیونکہ ایسی کارروائیاں مشرق وسطیٰ میں امن و امان کو مزید خطرے میں ڈال سکتی ہیں ۔

امریکی صدر کا قوم سے خطاب کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات 10 بجے وائٹ ہاؤس میں قوم سے خطاب کریں گے ۔ اپنے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ نے ایران پر زور دیا کہ وہ جاری تنازع کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات کی راہ اپنائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں حالیہ کامیاب فوجی آپریشن امریکا، اسرائیل اور دنیا کے لیے ایک تاریخی لمحہ ثابت ہوگا ۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اس موقع پر وہ امریکی عوام کو موجودہ صورت حال اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

Scroll to Top