مہنگائی

عوام پر مہنگائی کا نیا وار :گھی و تیل مافیا بے لگام،قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

Pakistan SCO Summit 2026

  بجٹ کے اعلان کے بعد ملک بھر میں گھی اور کوکنگ آئل بنانے والی کمپنیوں نے  قیمتوں من مانا اضافہ کر کے صارفین پر مہنگائی کا نیا بوجھ ڈال دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بجٹ سے قبل ہی کئی معروف کمپنیوں نے گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ شروع کر دیا تھا اور اب مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔ گھی اور تیل کی قیمتیں فی لٹر 550 روپے سے بڑھا کر 560 اور بعض برانڈز میں 570 روپے تک پہنچا دی گئی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا الیکٹرک وہیکلز کیلئے رجسٹریشن فری اور سبسڈی کا اعلان

اس کے علاوہ غیر معروف کمپنیوں کے گھی اور تیل کی قیمتیں بھی 350 روپے سے بڑھا کر 400 روپے فی لٹر کر دی گئی ہیں، جس سے صارفین پر مہنگائی کا دباؤ مزید بڑھ گیا ہے ۔ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی نے اس صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیاں بجٹ سے پہلے ہی من مانی کر رہی تھیں اور بجٹ کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تنخواہ دارطبقے پر عائد ٹیکس میں ایک بار پھر ردوبدل کا فیصلہ

عوام کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اضافے سے غریب طبقے کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء خریدنا مشکل ہو چکا ہے ۔ صارفین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کمپنیوں کی من مانی روکنے کے لیے فوری طور پر مؤثر اقدامات کئے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی پہلی سمارٹ سڑک ’روٹ 47‘ٹریفک کے لیے کھول دی گئی!

Pakistan SCO Summit 2026