میرپور(کشمیر ڈیجیٹل )کمشنر میرپور ڈویژن چوہدری مختار حسین نے سٹی ہاؤسنگ اسکیم میر پور کے بارے کشمیر ڈیجیٹل میڈیا نیٹ ورک پر ہونے والے پوڈ کاسٹ میں پیش کئے جانے والے تحفظات و خدشات کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میرپور کو سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے متعلق اصلاح احوال کے سلسلہ میں بذیل اقدامات فوری طور پر عمل میں لانے کا حکم۔
کا کڑہ ٹاؤن میں ڈیم کے کنارے واقع مکانات منگلا ڈیم ریزنگ پراجیکٹ کی وجہ سے نقصان زدہ ہونے کی بابت واپڈا کو قبل ازیں تحریر کیا گیا
مکتوب کی روشنی میں کا کڑہ ٹاؤن کی اراضی زیر مکانات کے عدم استحکام (Stablility) کا حوالہ دیکر سٹی ہاوسنگ اسکیم کے لئے تجویز کردہ اراضی کے عدم استحکام کی بنا پر ہاؤسنگ اسکیم کی بابت عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا جس کا تدارک ہونااز بس ضروری ہے۔
مجوزہ اراضی برائے ہاؤسنگ اسکیم کا جیالوجیکل سروے اور سوئل ٹیسٹنگ (Soil Testing)و غیر جانبدار ماہرین کے ذریعے زیادہ سے زیادہ ایک ماہ کے اندر مکمل کروایا جا ئے ،عوامی آگاہی کے لئے مشتہر کیا جائے۔
عوام کی آگاہی کے لئے ان پلاٹ ہا کی تفصیل بلحاظ نمبر پلاٹ جاری کی جائے، جس حد تک سٹی ہاؤسنگ سوسائٹی کا پلاٹ فروخت کرنے کی اجازت دی گئی ہے نیز کمپنی کو پابند بنایا جائے کہ وہ صرف وہی پلاٹ نمبر فروخت کریں گے جن کی اُن کو اجازت دی گئی ہے۔
غیر مجاز پلاٹ فروخت کرنے کی صورت میں کمپنی کو جاری کردہ عدم اعتراض سر ٹیفکیٹ قابل منسوخ ہوگا اور کمپنی مستوجب کارروائی قانونی ہوگی۔
ہاوسنگ اسکیم کے فیز 1 کا ترقیاتی کام کم از کم 80 فیصدمکمل ہو جانے سے قبل کمپنی کو بکنگ کی مد میں زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ روپے تک برائے نام رقم (Token Money) وصول کرنے کی اجازت دی جائے تا ہم اس سے زیادہ رقم وصول کرنے پر ممانعت ہوگی، جس پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔
قیمت پلاٹ کی مد میں وصولی رقم سے قبل اجازت نامہ یقینی بنایا جائے۔ سٹی ہاوسنگ اسکیم پلاٹ بکنگ کی تاریخ سے ایک سال کے اندر تمام ترقیاتی کام مکمل کر کے تمام الاٹیوں کو قبضہ فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔
سٹی ہاوسنگ اسکیم کے موقع پر کام کاج کے معیار اور مقدار کی نگرانی کے لئے ادارہ ترقیات میر پور کو ذمہ داری تفویض کی جائے نیز ادارہ کو پابند کیا جائے کہ موقع پر ہونیوالی پیش رفت کے بارے میں ہفتہ وار پورٹ فراہم کی جانی یقینی بنائی جائے۔
تنخواہ دارطبقے پر عائد ٹیکس میں ایک بار پھر ردوبدل کا فیصلہ