راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)راولاکوٹ میں پانی کے شدید قلّت پیدا ہو گئی ۔ جس کے پیش نظر آج سیکرٹری فزیکل پلاننگ و ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ نے دریک ڈیم کا وزٹ کیا۔
سیکرٹری کے ہمراہ کمشنر پونچھ، ڈپٹی کمشنر راولاکوٹ بھی موجود تھے۔ ایکسین پبلک ہیلتھ راولاکوٹ نے سیکرٹری فزیکل پلاننگ کو پانی کی قلت پر سیکرٹری کو بریفنگ دی ۔
سیکرٹری فزیکل پلاننگ نے اولڈ دریک ڈیم کی ڈی سلٹنگ اور خراب موٹرز کوٹھیک کروانے کے حوالے سے بتایا کہ جناب وزیر اعظم کی ہدایت پر جلد اس پر کارروائی کی جائے گی۔راولاکوٹ اور گردونواح کے عوام کو پانی کی بہترین سہولیات فراہم ہوں گی۔۔
یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کنسورشیم آف یونیورسٹیز میں شامل