حکومت پاکستان کی امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کرنیکی سفارش

اسلام آباد:حکومت پاکستان نے پاک بھارت جنگ رکوانے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کیلئے نامزد کرنیکی سفارش کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی، ٹرمپ نے اسلام آباد اور نئی دہلی کے ساتھ سفارتی روابط سے جنگ کا خطرہ ٹال دیا۔

پاکستان نے اعتراف کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت نے جنوبی ایشیا کو ایٹمی تصادم سے بچایا، حکومت پاکستان نے مسئلہ کشمیر کے حل میں ٹرمپ کی سنجیدہ دلچسپی کو سراہا۔

ٹرمپ کا کردار عالمی امن اور مشرق وسطیٰ میں استحکام کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کی امن پسند قیادت کو پاکستان نے ’’اصل ثالث‘‘ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ آج ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ مجھے روانڈا، کانگو، سربیا، کوسو، اور سب سے بڑھ کر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرانے پر نوبل انعام ملنا چاہیے۔

Scroll to Top