عاصم منیر

پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے، فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر

واشنگٹن :فیلڈ مار شل سید عاصم منیر جو ان دنوں امریکہ کے سرکاری دورے پر ان سے ممتاز اسکالرز ،امریکی تھنک ٹینک، اسٹریٹجک امور اور بین الااقوامی میڈیا کے نمائندوں نے ملاقات کی ہے ۔

فیلڈ مارشل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے۔ فیلڈ مارشل نے پاکستان کی غیر معمولی صلاحتیوں پر بھی روشنی ڈالی ان کا کہنا تھا کہ بعض علاقائی عناصر دہشتگردی کو ہائبرڈ وار کےطور پر استعمال کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سیکورٹی فریم ورک کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات اعزاز،جنگ روکنے پرشکریہ ادا کرنے مدعو کیا تھا،ڈونلڈ ٹرمپ

آئی ایس پی کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکہ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے امریکی تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک امور کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ اس ملاقات نے پاکستان کے اسٹریٹجک وژن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کیا،آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے واشنگٹن میں ممتاز علماء، تجزیہ کاروں، پالیسی ماہرین اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے اصولی موقف کو اجاگر کیا گیا ۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کی غیر معمولی صلاحیتوں پر روشنی ڈالی اور بین الاقوامی شراکت داروں کو آئی ٹی، زراعت اور معدنی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ کچھ علاقائی عناصر دہشت گردی کو ہائبرڈ جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں سب سے آگے رہا ہے، پاکستان نے ایک لحاظ سےدنیا کے لیے بے پناہ انسانی اور معاشی قربانیاں دی ہیں ، فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ پاکستان علاقائی کشیدگی کو کم کرنے اور تعاون پر مبنی سکیورٹی فریم ورک کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرتا رہے گا۔

Scroll to Top