روس نے امریکہ کو ایران کیخلاف فوجی مداخلت سے باز رہنے کا انتباہ دیدیا

امریکہ کی ایران اسرائیل جنگ میں شامل ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اور ایسے میں روس کی وزارت خارجہ نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرے۔

فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ماسکو نے یہ انتباہ روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطے کے بعد جاری کیا جس میں انہوں نے ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی اور تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا۔

اسرائیل نے گذشتہ ہفتے ایران پر حملوں کی ایک لہر شروع کی تھی جس کا جواب تہران نے میزائل اور ڈرون حملوں سے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: حالیہ جنگ کا سب سے بڑا ایرانی حملہ: نیتن یاہو کی ایران کو کھلی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیل کے حملوں میں شامل ہونے پر غور کر رہے ہیں۔ ہو سکتا ہے کہ میں یہ کروں اور ہو سکتا ہے کہ نہ کروں۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم خاص طور پر واشنگٹن کو اس صورتحال میں فوجی مداخلت کے خلاف خبردار کرنا چاہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی امریکی فوجی کارروائی ایک انتہائی خطرناک قدم ہو گا جس کے واقعی غیر متوقع منفی نتائج ہوں گے۔

 

Scroll to Top