مظفرآباد: راجپیاں میں بااثر سرکاری ملازمین نے پائپ لائن اکھاڑ کر پورے گائوں کا پانی بند کردیا

مظفرآباد:حلقہ ایک مظفر آباد راجپیاں میں شرپسند عناصر نے 10سالوں سے حکومت کی طرف سے بچھائی جانے والی پانی کی پائپ لائن اکھاڑکر پورے گائوں کا پانی بند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق راجپیاں سے تعلق رکھنے والےرضوان گل نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ راجپیاں کےحق نواز سلہریااور اختر حسین جو سرکاری ملازم ہیں نےپورے علاقے کے لوگوں کا جینا حرام کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 10سال سے لگی پائپ لائن اکھاڑے جاے سے خواتین 3کلو میٹر دور سے پانی لانے پر مجبور ہیں جبکہ یہ بااثر افراد لوگوں کو دھمکیاں دینے میں مشغول ہیں۔

رضوان گل کا کہنا تھا کہ وزیر حکومت سردار جاوید ایواب کے پرسنل سیکرٹری نورزمان سلہریا کی بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں یہ لوگ انتہائی بااثر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوٹس لے کر معاملہ حل کرائیں اور ان سرکاری ملازمین سے بازپرس کی جائے کہ یہ لوگوں کو کیوں تنگ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مضر صحت کے بورڈ آویزاں ہونے کے باوجود شہری گندہ پانی پینے پر مجبور

Scroll to Top