امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سنسنی خیز بیانات کے بعد ایران کا معاملہ بات سے حل کرنے کی کوشش جاری ہے، اس سلسلے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے اور یورپی وزرائے خارجہ بھی ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل ایران جنگ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جمعہ کو طلب کیا گیا ہے،اجلاس بلانے کی درخواست ایران نے کی۔
خبر ایجنسی کاکہنا ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ایرانی درخواست کو پاکستان ،چین اور روس کی حمایت حاصل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست
خبرایجنسی کے مطابق ایران سے جرمنی، فرانس اور برطانیہ کی بھی بات چیت جمعہ کو ہو گی جس میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے، مذاکرات جنیوا میں ہوں گے جس کے بعد ماہرین کی سطح پر اسٹرکچرڈڈائیلاگ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یورپی وزرائے خارجہ جمعے کو جنیوا میں ایران کے ساتھ جوہری معاملے پر مذاکرات کریں گے۔
ذرائع خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ جنیوا میں یورپی وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب سے ہونے والی ملاقات پرامریکا نے بھی اتفاق کیا۔