ایران اسرائیل کشیدگی ، خام تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ، 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کےقیمت 1.56 ڈالر یا 2.1 فیصد اضافے کے ساتھ 74.79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 1.42 ڈالر یا تقریباً 2 فیصد اضافے کے ساتھ 73.19 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

ابتدائی تجارت کے دوران 2 فیصد سے زائد اضافہ دیکھا گیا، تاہم اتار چڑھاؤ کے بعد قیمتیں کچھ نیچے گئیں لیکن بعد میں دوبارہ بڑھ گئیں۔اگرچہ تیل کی فراہمی میں کوئی نمایاں رکاوٹ نہیں آئی۔

تجزیہ کار اولے ہینسن کے مطابق مارکیٹ کو زیادہ تشویش آبنائے ہرمز کے ذریعے ترسیل میں خلل سے ہے، لیکن اس کا خطرہ بہت کم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو آمدن کے نقصان کا سامنا ہو گا اگر یہ راستہ بند ہوتا ہے، جبکہ امریکا چاہتا ہے کہ تیل کی قیمتیں اور مہنگائی دونوں کم رہیں۔

منگل کو آبنائے ہرمز کے قریب دو تیل بردار جہاز آپس میں ٹکرا گئے اور ان میں آگ لگ گئی تھی ، جس سے اس علاقے میں تیل اور ایندھن کی فراہمی میں لاحق خطرات مزید اجاگر ہوئے، خاص طور پر جب سے الیکٹرانک مداخلت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

خلل کے امکانات کے باوجود، تیل کی فراہمی کی صورتحال اب بھی اطمینان بخش دکھائی دیتی ہے، کیونکہ طلب میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔

عالمی توانائی ایجنسی (IEA) نے منگل کو اپنی ماہانہ رپورٹ میں عالمی تیل کی طلب کا تخمینہ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 20,000 بیرل یومیہ کم کر دیا، جبکہ فراہمی کا تخمینہ 200,000 بیرل یومیہ بڑھا کر 1.8 ملین بیرل یومیہ کر دیا ہے۔

دنیا اب امریکہ کے بغیر بھی آگے بڑھ سکتی ہے، چینی صدرشی جن پنگ

Scroll to Top