پرائز بانڈ رکھنے والوں کیلئے بڑی خبر ، قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)قومی بچت مرکز نے پیر کے روز 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا، جس میں خوش نصیب کو پہلے انعام کے طور پر 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم حاصل ہوئی۔

حکام کے مطابق پرائز بانڈ نمبر 774331 نے پہلا انعام جیتا۔ دوسرا انعام، جو فی کس 2 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، پانچ خوش نصیب افراد کو ملا جن کے بانڈ نمبرز یہ ہیں: 097127، 265610، 464840، 976082، اور 978550 شامل ہیں۔
یہ قرعہ اندازی قومی بچت مرکز کی نگرانی میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق منعقد کی گئی۔ تیسرا انعام 1,250 روپے فی کس ہے، جو کہ ملک بھر سے 2,394 افراد کو دیا جائے گا۔ مکمل فہرست بعد میں جاری کی جائے گی۔
انعامات کی تفصیل: پہلا انعام: ایک خوش نصیب کو 750,000 روپے دوسرا انعام: پانچ افراد کو فی کس 250,000 روپے تیسرا انعام: 2,394 افراد کو فی کس 1,250 روپے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ پرائز بانڈز ملک میں ایک مقبول سرمایہ کاری کا ذریعہ سمجھے جاتے ہیں۔ یہ بانڈز مختلف مالیت میں دستیاب ہوتے ہیں جن کا آغاز 100 روپے سے ہوتا ہے۔ بانڈز کو اسٹیٹ بینک، کمرشل بینکوں، اور قومی بچت مراکز سے شناختی کارڈ کے ہمراہ درخواست فارم کے ذریعے خریدا اور کیش کروایا جا سکتا ہے۔

فضاء خورشید کیس، ورثاء کا جوڈیشل کمیشن رپورٹ منظرعام پر لانے کا مطالبہ

Scroll to Top