اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ملائیشیا میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے ایک سنسنی خیز میچ میں پاکستان نے جاپان کو 2-3 سے شکست دے دی۔قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی
جاپان کے خلاف میچ کے دوران پاکستان کی جانب سے علی غضنفر نے پہلے کوارٹر میں گول اسکور کر کے ٹیم کو برتری دلائی جبکہ تیسرے کوارٹر میں رانا وحید نے ایک اور گول داغ کر پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کیا۔
فیصلہ کن لمحہ چوتھے کوارٹر میں آیا جب صفیان خان نے اپنے شاندار گول سے میچ کو پاکستان کے نام کر دیا۔
دوسری جانب جاپان نے پہلے کوارٹر میں ہی دونوں گول اسکور کیے تاہم، جاپان کی ٹیم باقی کوارٹروں میں واپسی نہ کر سکی اور پاکستان نے میچ اپنے نام کر لیا۔
ایونٹ میں قومی ٹیم اپنا اگلا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔
پاکستانی ٹیم ملائیشیا کے خلاف مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے میدان میں اُترے گی۔ ایونٹ کا فائنل 21 جون کو کھیلا جائے گا،
قومی ٹیم ایونٹ میں اپنا تیسرا میچ 18 جون کو نیوزی لینڈ سے کھیلے گی۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ پرو لیگ کھیلنے کی حقدار بنے گی۔
پاکستان کے ساتھ جاپان، ملائیشیا اور نیوزی لینڈ پول بی میں شامل ہیں جبکہ فرانس، کوریا، ویلزاور جنوبی افریقہ پول اے کا حصہ ہونگے ۔
پاکستانی ہائی کمیشن لندن اور کشمیری کمیونٹی کے اشتراک سے نوجوانوں کیلئے اسکالرشپ پروگرام شروع