ایران اسرائیل جنگ: یہود وہنود کے پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق سامنے آگئے

اسلام آباد(کدشمیر ڈیجیٹل)ایران اسرائیل جنگ کے دوران یہود وہنود کے پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈےکے اصل حقائق سامنے آگئے

ایران پر اسرائیلی جارحیت کے بعد ہندوتوا اور یہود نے سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کیخلاف فیک نیوز کا محاذ کھول دیا،ذرائع کے مطابق پاکستان کیخلاف فیک نیوز کی اس منظم اور جارحانہ مہم کا میدان جنگ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ہیں،

پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بھارتی سوشل میڈیا فیک اکاؤنٹس سرفہرست ہیں،ایران اسرائیل جنگ کے تناظر میں پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں اسرائیل پر جوہری حملہ ایران کو انٹیلی جنس معلومات کی فراہمی اور فضائی حمایت دینا شامل ہیں

ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے میں بوٹ نیٹ ورک، جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور بلیو ٹیک اکاؤنٹس سے جعلی خبروں کو پھیلا یا گیا،پرانی یا مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی فیک ویڈیوز کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسلک نیٹ ورکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پھیلایا،

ایکس اکاؤنٹ BRICS News نے لکھا کہ;
’’پاکستان کے بقول اس نے اسرائیلی حملے کے خلاف ایران کو انٹیلی جنس معلومات فراہم کیں‘‘

ایکس اکاؤنٹ Islamic Republic of Iran نے لکھا کہ ;
’’پاکستان نے امریکا کو آگاہ کردیا ہے کہ ایران پر اسرائیلی ایٹمی حملے کے جواب میں پا کستان اسرائیل پر ایٹمی حملہ کردے گا ‘‘
Nepal Correspondence کے مطابق;
’’ پاک فضائیہ نے ممکنہ ایرانی میزائل حملے کیخلاف پاک ایران سرحد پر لڑاکا طیارے تعینات کردیئے‘‘

ایکس اکاؤنٹس سونیا دیشوال ، SHooMit، no comments اور مصطفیٰ نے لکھا کہ ;
’’اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے پاکستان کی جانب سے ایران کو جوہری ہتھیاروں کی سپلائی پر پاکستان پر حملے کا اعلان کردیا ہے‘‘

ایکس اکاؤنٹس @RKM اور rkmtimes نے لکھا کہ;
’’پاکستان نے اسرائیلی ملٹری ٹارگٹس کی انٹیلی جنس معلومات ایران کو فراہم کیں‘‘

پاکستان مخالف پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور پر وپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہے

پاکستان مخالف پھیلائی جانے والی فیک نیوز اور پر وپیگنڈا مکمل جھوٹ پر مبنی ہے

پاکستان مخالف فیک نیوز پروپیگنڈے کا مقصد خطے میں بڑی جنگ کو چھیڑنا اور اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کیخلاف بیانیہ ترتیب دینا ہے

فیک نیوز پروپیگنڈے کا مقصد عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور پاکستان کو اسرائیل مخالف محاذ کا حصہ ظاہر کرنا ہے

پاکستان بارہا مرتبہ واضح کرچکا ہے کہ وہ مشرقی وسطیٰ کے بحران کا پرامن حل چاہتا ہے اور کسی بھی فریق کا عسکری اتحادی نہیں ہے

پاکستان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی مگر جنگ میں کسی بھی فریق کو ہتھیاروں کی فراہمی کے پروپیگنڈے کو مسترد کیا

فیک نیوز پروپیگنڈے کرنے والوں نے پاکستان کو ایک طرف سے اسرائیل کیخلاف ظاہر کیا اور دوسری جانب ایران کیخلاف بھی کھڑا کرنے کی کوشش کی

اس فیک نیوز پروپیگنڈے کا انداز ا غیر پیشہ ورانہ ذہنیت کا عکاس ہے جس کی توقع ہمارے ازلی دشمن بھارت سے ہی کی جاسکتی ہے

حالیہ پاک بھارت جنگ کے دوران بھی بھارت نے انتہائی مضحکہ خیز انداز میں فیک نیوز پھیلائیں اور بین الاقوامی سطح پر رسوا ہوا

پونچھ یونیورسٹی: جاب فیئر،طلباء وطالبات کیلئے مختلف بينکس،کمپنیز میں ملازمت کی پیشکش

Scroll to Top