تہران پر دن بھر اسرائیل کے حملوں کے بعد ایران نے پورے اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی ،اسرائیلی شہروں میں سائرن بجنے لگے اور شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کی گئی۔
تہران ٹائمز کے مطابق ایرانی مسلح افواج نے کہا ہے کہ یہودی قابضین کو مقبوضہ علاقوں سے نکل جانا چاہیے کیونکہ یہ ان کے زندہ رہنے کا واحد راستہ ہے ۔
#BREAKING
Smoke rises in Tel Aviv after Iranian strike pic.twitter.com/YSs0hAdqEM— Tehran Times (@TehranTimes79) June 15, 2025
ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے اسرائیل میں متعدد مقامات پر مار گرائے جانے کی اطلاعات کے بعد ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی تاہم ابھی تک نقصان کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
ادھراسرائیلی فضائیہ نے ایرانی دارالحکومت تہران پر بڑے پیمانے پر حملے کیے ہیں جس میں شہری آبادی، پانی اور سیوریج کے بنیادی ڈھانچے، فوج، تیل اور توانائی کی تنصیبات اور بیلسٹک میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ایران نے وسطی اور شمالی اسرائیلی شہروں تل ابیب پر بیلسٹک میزائل حملے بھی کیے ہیں جس سے نقصان پہنچا ہے تاہم اسرائیلی میڈیا نے صہیونی حکومت کے حکم پر ہونے والے نقصان کو چھپانا شروع کر دیا ہے۔
قیصریہ میں نیتن یاہو کا آبائی گھر بھی ایرانی حملے سے متاثر ہوا ہے ،ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے اتوار کی سہ پہر ایرانی دارالحکومت تہران میں بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے، یہ حملے تہران کے جوہری پروگرام اور فوج کے خلاف اسرائیلی آپریشن کے تیسرے دن کیے گئے۔
Act of sabotage in the city of Mashhad
Follow: https://t.co/mLGcUTS2ei pic.twitter.com/ulLZKUI0kx
— Press TV 🔻 (@PressTV) June 15, 2025
دریں اثنا، تہران میں کار بم دھماکوں کی بھی اطلاعات ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی اور جوہری سائنسدان مارے گئے ہیں،اسرائیلی اخبار نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنوبی شہر شیراز میں ایرانی فوجی تنصیبات پر حملوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
فارسی میں ایکس پر ایک پیغام میں ، اسرائیل ڈیفنس فورسز کے عربی زبان کے ترجمان کرنل نے کہا کہ وہ تمام افراد جو اس وقت فوجی ہتھیاروں کی فیکٹریوں اور متعلقہ اداروں میں یا اس کے آس پاس موجود ہیں یا ہوں گے، انہیں فوری طور پر ان علاقوں کو چھوڑ دینا چاہیے
انہوں نے مزید کہا کہ ان تنصیبات کے قریب رہنے سے آپ کی جان خطرے میں پڑ جاتی ہے، فوج کے فارسی زبان کے ترجمان ماسٹر سارجنٹ (ر) کمال پنہاسی کی طرف سے ایکس پر ایک انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے توار کو تہران اور ملک کے دیگر حصوں میں دھماکوں کی بازگشت جاری رہی، لیکن اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر کی جانب سے ہفتے کے روز جاری کی گئی ہلاکتوںکی تعداد میں کوئی نیا اضافہ نہیں ہوا،انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے آغاز سے اب تک 78 افراد ہلاک اور 320 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
⭕️حملات وحشتناک اسراییل به تهران#جاویدشاه pic.twitter.com/aW7eaYI1ny
— fireofGod1978(فایراف گاد سابق) چهارمین اکانت (@A94132868103641) June 15, 2025
ادھرایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ تہران میں پانچ کار بم دھماکے ہوئے،رپورٹ میں ان حملوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا گیا تھا لیکن ایک اسرائیلی اہلکار نے انٹرویو میں کار بموں میں ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
خلیجی خطے کے دو ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ جمعے سے اب تک اسرائیلی حملوں میں کم از کم 14 ایرانی جوہری سائنسدان ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں کار بم حملے میں ہلاک ہونے والے افراد بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج نے اتوار کو ان میں سے نو سائنسدانوں کے نام شائع کرتے ہوئے کہا کہ ان میں سے کئی محسن فخر زادہ کے جانشین تھے، جنہیں مبینہ طور پر اسرائیل نے 2020 میں قتل کر دیا تھا،محسن فخر زادہ کو ایرانی جوہری پروگرام کابانی سمجھا جاتا ہے۔
دوسری طرف اسرائیلی فضائیہ نے راتوں رات کئی ایرانی بیلسٹک میزائل لانچروں، فضائی دفاعی نظاموں اور ریڈاروں پر بمباری کی اور فوج نے ان حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق کچھ میزائل لانچر وہی تھے جو رات کے وقت اسرائیل پر حملہ کرتے تھے جس میں کم از کم 10 اسرائیلی شہری مارے گئے تھے،اسرائیلی فوج نے کہا کہ وہ اسرائیل پر مزید حملوں کو روکنے کے لیے مغربی ایران میں بیلسٹک میزائل لانچروں کی تلاش اور نشانہ بنانا جاری رکھے گی۔
Israel has attacked water infrastructure and sewage systems in Tehran. Attacking water systems is against international law – Crime against water is crime against humanity! pic.twitter.com/sWGtVP5puK
— Ashok Swain (@ashoswai) June 15, 2025
اسرائیلی فوج ( کے چیف آف اسٹاف نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی کارروائی کا مقصد “ایک وجودی خطرے کو ختم کرنا اور ہماری سلامتی کو مضبوط کرنا ہے ۔
اسرائیل نیشنل نیوز نے رپورٹ کیا کہ ایال ضمیر نے اسرائیلی فضائیہ کے زیر زمین مرکز میں بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران میں اسرائیل کی جارحانہ کارروائیاں اسرائیل کی ریاست کی تزویراتی حقیقت کو بدل رہی ہیں۔
دوسری طرف ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی بارش کے ساتھ ہی وسطی اور شمالی اسرائیل میں سائرن بجنے لگے ہیں۔
ان علاقوں کے شہریوں کو اگلی اطلاع تک بم پروف پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے،ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں فوجی اہداف کے خلاف آپریشن کے تحت میزائل حملوں کی ایک نئی لہر شروع کر دی ہے۔
مہر نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل داغے جانے کے بعد سائرن بجائے گئے،اس نئے ایرانی میزائل حملے میں مقبوضہ علاقوں میں تل ابیب، اشکیلون اور حیفہ کے شہروں کو نشانہ بنایا گیا۔