nyten yaho

اسرائیل نے ایران کے ساتھ ثالثی کیلئے مغربی ممالک کی مدد مانگ لی،برطانوی اخبار

اسرائیل نے ایران کے ساتھ ثالثی کے لیے مغربی ممالک سے مدد طلب کی ہے،برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف نے رپورٹ کیا ہےکہ اسرائیل نے مبینہ طور پر جنگ بندی مذاکرات میں شامل ہونے کے بارے میں مغربی ثالثوں کے ذریعے ایران سے رابطہ کیا ہے۔

ایک سینئر ایرانی ذریعے نے تہران میں این بی سی نیوز کو بتایا کہ اسرائیل نے میزائل حملوں کو روکنے اور جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کرنے میں دلچسپی کا اشارہ دیا ہے،اسرائیلی وزیر اعظم کے نمائندے نے پردے کے پیچھے ہونے والے بظاہر مذاکرات کی رپورٹوں پر تبصرہ نہیں کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاک بھارت کشیدگی ختم کرائی، ایران اسرائیل جلد معاہدہ کرینگے، میں بہت کچھ کرتا ہوں کریڈٹ نہیں ملتا، ٹرمپ

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور ایران پر زور دیا تھا کہ وہ ایک معاہدہ کریں۔امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ‘ایران اور اسرائیل کو ایک معاہدہ کرنا چاہیے ۔

جیسا کہ میں نے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کیا تھا، اس وقت امریکہ کے ساتھ تجارت کا استعمال کرتے ہوئے دونوں رہنماؤں کو ایک مقام تک پہنچایا جس کی وجہ سے وہ فوری فیصلہ  رکنے پر مجبور ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا: ‘اسی طرح، ہم جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن قائم کریں گے۔

Scroll to Top