air trafic

کشیدگی کے باعث مختلف ممالک کی فضائی حدود بند،بڑی ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران مختلف ممالک کی جانب سے فضائی حدود کی بندش کے باعث ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئر لائنز شمالی امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔

مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنے مختلف شعبوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق امارات سمیت کئی بڑی ایئر لائنز شمالی امریکہ، مصر اور دیگر ممالک کی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل کی فضائی حدود بند، بن گوریون ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

ایئر لائنز مغربی پاکستان، افغانستان، ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی سے ہوتی ہوئی مغرب کی طرف چلتی ہیں، ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود جنگ کی وجہ سے بند ہیں۔
اسرائیلی حملوں کے بعد کئی ایئر لائنز نے اسرائیل، ایران، عراق اور اردن کی فضائی حدود سے پروازیں موڑ دی ہیں اسرائیل کی قومی ایئر لائن نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اگلی اطلاع تک اسرائیل آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستانی فضائی حدودفعال ،تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن بحال

ایئر انڈیا جو یورپ اور شمالی امریکہ کے لیے پروازوں کے لیے ایرانی فضائی حدود کا استعمال کرتی ہے نے کہا کہ اس کی کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے بشمول نیویارک، وینکوور، شکاگو اور لندن کی پروازیں۔

عراق کے سرکاری میڈیا کے مطابق عراق نے جمعہ کی صبح اپنی فضائی حدود بند کر دیں اور تمام ہوائی اڈوں پر فضائی ٹریفک معطل کر دی۔

مشرقی عراقجو ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے، دنیا کے مصروف ترین ہوائی راستوں میں سے ایک ہے، جہاں سے کسی بھی وقت درجنوں پروازیں یورپ، خلیجی ممالک اور ایشیا کے لیے روانہ ہوتی ہیں۔

فلائٹ ٹریکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق پروازوں کا رخ آہستہ آہستہ وسطی ایشیا یا سعودی عرب کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔

Scroll to Top