نوح دستگیر بٹ نے دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین کا ٹائٹل حاصل کرلیا!

گوجرانوالہ: پاکستانی ویٹ لفٹر نوح دستگیر بٹ نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر دیا، انہیں مسلسل دوسری بار ورلڈ سٹرانگ مین قرار دے دیا گیا۔

گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے ورلڈ کلاس ایتھلیٹ نے ورلڈ سٹرانگ مین چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو گولڈ میڈلز اپنے نام کیے۔ نوح دستگیر بٹ نے ایک گولڈ میڈل تلوار بازی میں جبکہ دوسرا مجموعی گیمز میں حاصل کیا۔

بطور دفاعی چیمپئن، نوح دستگیر بٹ نے ابتدائی گیمز میں تمام پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں مقابلوں میں حصہ لیا۔ گزشتہ سال بھی وہ یہی ٹائٹل جیت چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: پوری اسلامی دنیا ایران کے ساتھ متحد ہے: سعودی ولی عہد

نوح دستگیر بٹ کی یہ شاندار کامیابی نہ صرف ان کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر بھی ہے۔گولڈ میڈل جیتنے پر نوح دستگیر بٹ کے گھر خوشی کا سماں ہے۔

 

Scroll to Top