پوری اسلامی دنیا ایران کے ساتھ متحد ہے: سعودی ولی عہد

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان اہم ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق گفتگو کے دوران سعودی ولی عہد نے ایرانی صدر پر زور دیا کہ تنازعات کے حل کے لیے طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری اور سلامتی کو نقصان پہنچانے کی مذمت کرتا ہے۔ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت ایران کے ساتھ تنازع کو بڑھا کر امریکا کو جنگ میں شامل کرنا چاہتی ہے، تاہم آج پوری اسلامی دنیا ایران کی حمایت میں متحد ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ ایران دانش مندانہ اقدامات کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: آم کا روزانہ استعمال دل کی صحت بہتر بنانے میں مددگار، تحقیق

اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ جب بھی خطے میں امن قریب آتا ہے، اسرائیل اسے ناکام بنانے کی کوشش کرتا ہے۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ ایران اور سعودی عرب مل کر خطے کو پرامن بنانے کے لیے کام کریں گے۔

Scroll to Top