trump

امریکہ اپنے دفاع کیلئے پوری طرح تیار ہے، ہمارے سپاہی کبھی ہار نہیں مانتے ، ٹرمپ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہے اور دشمنوں کے لیے شکست کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

فوج کی 250 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی قربانیوں نے امریکہ کو ایک عظیم اور ناقابل تسخیر ملک بنا دیا۔

یہ خبربھی پڑھیں :ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی ولی عہد کو فون ،مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کی حکمت عملی پر اتفاق

انہوں نے کہا کہ ہم ان سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کیں، امریکی افواج قوم کا فخر اور سلامتی کی پہلی دیوار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم نے دنیا کی تاریخ بدل دی ہے، ہمارے سپاہی کبھی ہار نہیں مانتے، میں دشمن کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری فوج کبھی ہار نہیں مانے گی۔

اس سے پہلے امریکی صدر نے روسی صدر پیوٹن سے بھی رابطہ کیا ، دونوں رہنمائوں میں مشرقیٰ وسطیٰ میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ۔

Scroll to Top