iran army

پاسداران انقلاب اور ایرانی فوج کے 20 سے زائد اہم کمانڈر شہیدکردئیے، اسرائیل

تل ابیب:اسرائیلی فوج نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران پر جاری فضائی حملوں کے دوران پاسداران انقلاب سمیت ایرانی افواج کے 20 سے زائد اعلیٰ فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے ایک بیان میں صہیونی فورسز کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں مبینہ طور پر کئی اہم فوجی اہلکار مارے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے تہران اور دیگر اہم علاقوں میں واقع کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز، ہتھیاروں کے گوداموں اور فوجی ہیڈکوارٹرز پر کامیاب حملے کیے جس کے نتیجے میں ایرانی فورسز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل کی بدمعاشی نہ روکی تودنیا طویل جنگ کا سامنا کرے گی،رجب طیب اردوان

ایرانی حکومت نے اس دعوے کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے اور سرکاری سطح پر صرف یہ کہا گیا ہے کہ حملے جاری ہیں اور دفاعی نظام مکمل طور پر کام کر رہا ہے۔

ایرانی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حملوں کی نوعیت اور نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے ،اسرائیل پر بھر پور طریقے سے جوابی وار بھی کیا جارہا ہے۔

Scroll to Top