ایران نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی فوجی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے،مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایک فوجی اہلکار نے بتایا کہ ایران نے ایک گھنٹے میں 10 اسرائیلی فوجی طیارے تباہ کر د ئیے۔
رپورٹ کے مطابق خاتم الانبیاء ایئر ڈیفنس بیس کے کمانڈر نے اعلان کیا کہ ایک گھنٹے میں دشمن کے 10 فوجی طیارے مار گرائے گئے،رپورٹ میں اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ آج ایران نے اپنی سرزمین پر ایک اور اسرائیلی F-35 لڑاکا طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :ایران کا اسرائیل پر جوابی حملہ، کئی عمارتیں تباہ،4صیہونی ہلاک ،63زخمی
ایرانی فوجی فضائی دفاعی یونٹوں نے ہفتے کے روز ایرانی فضائوں میں اسرائیلی حکومت کے F-35 لڑاکا طیارے کو مار گرایا۔
گزشتہ روز ایران نے اپنی سرزمین پر دو اسرائیلی جنگی طیاروں کو مار گرانے اور ایک خاتون پائلٹ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے فضائی دفاع نے دو اسرائیلی جنگی طیارے مار گرائے اور ایک خاتون پائلٹ کو بھی پکڑ لیا گیا ۔