travel advisiory

حکومت نے پاکستانی شہریوں کیلئے ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )ایران اسرائیل جنگ کے بعد پاکستانی حکومت نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہر ی محدود مدت کے لیے ایران کا سفر نہ کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :ایرانی فوج کا ایک اور اسرائیلی ایف 35 طیارہ مار گرانے اور پائلٹ کی گرفتاری کا دعویٰ

پاکستانی حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے حوالے سے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران میں پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں ضروری اقدامات اور انتظامات پہلے ہی جاری ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایران پر شدید حملے کیے تھے جس کے نتیجے میں 9 سائنسدانوں اور فوجی رہنماؤں سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔

ایران نے جوابی کارروائی کی اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی، ایران نے 200 سے زائد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوئے۔

Scroll to Top