ہٹیاں بالا (کشمیر ڈیجیٹل نیوز) ڈائریکٹر جنرل اسپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن (SCO)، میجر جنرل عمر احمد شاہ نے ہفتے کے روز ہٹیاں بالا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید سہولیات سے آراستہ فری لانسنگ ہب (FLH HUB) کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہی تھی۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر ضلع جہلم محترمہ بیشن جرال، ایس پی جہلم ویلی مزار زاہد حسین، ضلعی افسران، تعلیمی اداروں کے نمائندے، نوجوان فری لانسرز اور معززین علاقہ نے بھرپور شرکت کی۔ FLH HUB کا قیام نوجوانوں کو آن لائن روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور ڈیجیٹل دنیا میں ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد سے عمل میں لایا گیا ہے۔ یہاں فری لانسرز کے لیے تیزرفتار انٹرنیٹ، ٹیکنیکل ٹریننگ، اور دیگر بنیادی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
میجر جنرل عمر احمد شاہ نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت دنیا کا مستقبل ہے، اور ہمیں اپنے نوجوانوں کو اس سفر میں بااختیار بنانا ہے۔ فری لانسنگ حب نہ صرف روزگار کے دروازے کھولے گا بلکہ نوجوانوں کو عالمی سطح پر اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا موقع بھی دے گا۔”
انہوں نے مزید کہاSCO ہمیشہ سے جدید ٹیکنالوجی کو عام آدمی تک پہنچانے کے مشن پر گامزن ہے، اور آج کا یہ قدم اسی عزم کا تسلسل ہے۔ ہمیں اپنے نوجوانوں پر فخر ہے اور ہم ان کی ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے۔”
ڈپٹی کمشنر بیشن جرال اور ایس پی مزار زاہد حسین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام علاقے کی ترقی اور نوجوانوں کی خودمختاری کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔
مقامی عوام نے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ FLH HUB کے قیام سے ہٹیاں بالا اور گردونواح کے نوجوانوں کو روزگار اور ترقی کے نئے مواقع میسر آئیں گے۔
لاہور سول سروس اکیڈمی افسران کا 13 رکنی وفد جہلم ویلی پہنچ گیا،تفصیلی بریفنگ