modhi natan yaho

یہود اور ہنود کا گٹھ جوڑ بے نقاب ، پاک افواج کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے

ایران پر اسرائیل کا حملہ یہ یہود اور ہنود کا گٹھ جوڑ ہے، یہود نے آج ایران پر حملہ کیا جبکہ ہنود نے چھ سات مئی کو پاکستان پر حملہ کیا۔

پاکستان کو بھی اس یہود و ہنود گٹھ جوڑ سے سب سے بڑا خطرہ ہے جس کے لیے ہمیں پوری طرح سے تیار رہنے اور اپنی مسلح افواج کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

معرکہ حق اور بنیان مرصوص کے دوران اسرائیل نے ہندوستان کی مکمل حمایت کی، آج یہود نے خود ایران پر اسی طرز پر حملہ کیا جس طرح بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیل کے ساتھ امریکہ کوبھی حملے کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی،ایرانی افواج

یہ اسرائیلی حملہ پاکستان پر بھارت کے حملے سے مماثلت رکھتا ہے اور اسی ذہنیت کا عکاس ہے ، اگر پاکستان نے سخت جواب نہ دیا ہوتا تو آج پاکستان کا بھی یہی حال ہوتا۔

پاکستان نے الحمدللہ بھرپور جواب دیا اور یہود و ہنود کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا، یہود اور ہنود کی طرف سے یہ خطرہ بہت خطرناک ہو گیا ہے اور ہمارے دروازے پر دستک دے رہا ہے اس لیے پاکستان کو مکمل طور پر تیار ہو جانا چاہیے اور اس سے پہلے کہ یہود و ہنود کا یہ گٹھ جوڑ اپنی اگلی بدنیتی پر مبنی اقدام کرے، پاکستان کو اپنی سیکورٹی اور دفاع کے معاملات پر ہی اپنی ساری توجہ مرکوز کرنی ہوگی۔

موجودہ کشیدگی کے ماحول میں پاکستان کے نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کے کردار کی ضرورت اور بھی بڑھ گئی ہے،. ہمیں اس ہنود و یہود کی اگلی جنگ کے لیے مزید سخت تیاری کرنے کی ضرورت ہے اس لیے ہم سب کو پاکستان کو مستحکم معیشت اور مضبوط دفاع کے ساتھ اندرونی طور پر مضبوط بنانے پر ہی اپنی توجہ مرکوز رکھنا ہوگی۔

Scroll to Top