faran office

ایران پر اسرائیلی حملے قابل مذمت،بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے ،پاکستان

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے دفتر خارجہ کے تر جمان کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے ۔

پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف اسرائیل کی بلاجواز اور غیر قانونی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیلی فوجی حملے اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے بنیادی اصولوں کی صریحاً پامالی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :اسرائیلی حملہ،ایرانی آرمی چیف،سربراہ پاسداران،جوہری سائنسدان کمانڈر شہید ،امریکہ ملوث نہیں،ٹرمپ

اسلامی جمہوریہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے،پاکستان ایران کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیزیوں کی سختی سے مذمت کرتا ہے جو خطے اور اس سے باہر کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ اور گہری تشویش کا باعث ہیں۔

بین الاقوامی برادری اور اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اس جارحیت کو فوری طور پر روکے اور جارحانہ اقدامات کرنے والے کو اس کے افعال کا جوابدہ ٹھہرائے۔دریں اثنا وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی طرف سے ایکس پر جاری کئے گئے پیغام میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے قابل مذمت ہیں۔

Scroll to Top