ہٹیاں بالا کے نواحی علاقے سیری کاکڑائی کے رہائشی شدید پانی کی قلت کا شکار ہیں جس کی وجہ سے روزمرہ کی زندگی میں مشکلات بڑھ گئی ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گاؤں میں پانی کا کوئی قدرتی ذریعہ موجود نہیں اور انہیں اپنی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے تقریباً دو کلومیٹر دور سے پانی لانا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر کی پریس کانفرنس
موسم سرما میں بارشیں نہ ہونے کے باعث پانی کی قلت نے گاؤں کے مکینوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو اس مسئلے کا فوری حل نکالنا چاہیے تاکہ مقامی افراد کو سہولت میسر ہو سکے۔