حویلی کہوٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ، مذاکرات کیلئے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل

حویلی کہوٹہ : چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہونے، بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرڈ سٹیشن کی تعمیر اور سروس کی بہتری جیسے مطالبات کے حق میں عوامی ایکشن کمیٹی اور یوتھ لائسنس کی جانب سے حویلی کے بائی پاس چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں سول سوسائٹی اور وکلا برادری نے بھی شرکت کی۔

احتجاج کے دوران ٹریفک مکمل طور پر جام رہی جبکہ پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا گیا۔ اس کارروائی میں کور کمیٹی کے رکن مجتبیٰ فاروقی کو گرفتار کر لیا گیا، تاہم چند ہی منٹوں میں مظاہرین کے شدید احتجاج پر انہیں رہا کر دیا گیا۔

رہائی کے بعد مجتبیٰ فاروقی نے مظاہرین سے خطاب کیا جس میں وکلا نمائندگان بھی موجود تھے۔ اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مذاکرات کی پیش کش کی گئی، جس پر عوامی ایکشن کمیٹی نے پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیئرمین و سپیکر کی تنخواہوں میں غیرمعمولی اضافہ، وزیراعظم کا فوری نوٹس

خطاب میں مجتبیٰ فاروقی نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو انتظامیہ کو ٹائم دیا جائے گا، بصورت دیگر اگلا احتجاج ضلع گجر میں کیا جائے گا۔

Scroll to Top