ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے امریکا بھرمیں پھیل گئے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف شروع ہونے والے مظاہرے کیلیفورنیا سے نکل کر امریکا کی دیگر ریاستوں تک جا پہنچے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیگریشن حکام کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا دائرہ بالٹی مور، نیویارک، اٹلانٹا اور شکاگو سمیت متعدد شہروں تک پھیل چکا ہے۔ نیویارک میں تقریباً ڈھائی ہزار سے زائد افراد نے احتجاج میں حصہ لیا، جس کے بعد پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 83 افراد کو گرفتار کرلیا۔

سان فرانسسکو میں 150، شکاگو میں 17 اور کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں سے 330 مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ادھر لاس اینجلس میں صورت حال مزید سخت ہونے پر حکومت نے فوج کو شہریوں کو حراست میں لینے کے اختیارات دے دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مِڈجرنی کی AI تصاویر پر ہالی وڈ کا وار ، ڈزنی و یونیورسل عدالت پہنچ گئے

یاد رہے کہ لاس اینجلس میں غیر قانونی امیگرینٹس کے خلاف چھاپوں کے باعث یہ مظاہرے شروع ہوئے تھے، جن میں امیگریشن حکام اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں۔

Scroll to Top