لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈیٹا اینالسٹ حسن چیمہ کو قومی سلیکشن کمیٹی سے ہٹا دیا۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق حسن چیمہ کی جگہ اسامہ ہاشمی کو ڈیٹا اینالسٹ مقرر کر دیا گیا ہے۔ اور اسامہ ہاشمی سلیکشن کمیٹی کی معاونت کریں گے۔
ڈیٹا اینالسٹ کو ٹیم کے انتخاب کے دوران ووٹ کا حق حاصل نہیں ہو گا۔ سلیکشن کمیٹی نے عاقب جاوید کو بھی برقرار رکھا ہے۔ اور عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کی ذمہ داری بھی نبھاتے رہیں گے۔
دیگر ممبران میں علیم ڈار، اسد شفیق اور اظہر علی شامل ہیں۔ جبکہ سلیکشن کمیٹی ٹیم کے حتمی انتخاب سے پہلے متعلقہ فارمیٹس کے ہیڈ کوچ اور کپتان سے مشاورت کرنے کی پابندی ہو گی۔