بھاری ٹیکس: ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کا امکان

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ اقدام ہائبرڈز کی مانگ کو کم کر سکتا ہے اور ملک کی صاف نقل و حرکت کی طرف منتقلی کو سست کر سکتا ہے۔

وفاقی حکومت نے 2025-26 کے بجٹ میں ٹیکس میں نمایاں اضافے کی تجویز پیش کی ہے اور اسی تحت ہائبرڈ گاڑیوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں موجودہ 8.5 فیصد سے 18 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی پاکستان میں دستیاب کئی مشہور ہائبرڈ ماڈلز کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافے کا باعث بنے گی۔

وسیع تر ٹیکس اصلاحات کے حصے کے طور پر حکومت تمام گاڑیوں پر خواہ وہ پٹرول، ڈیزل یا ہائبرڈ پر چلتی ہوں فلیٹ 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس سے قبل ہائبرڈ گاڑیوں کو صاف ستھرا نقل و حرکت کی ترغیب دینے کے لیے 8.5 فیصد کی کم جی ایس ٹی کی شرح حاصل تھی۔ نئی پالیسی بلاشبہ اس فائدے کو بری طرح متاثر کرے گی۔ اس طرح ہائبرڈ کے ایک 2 ماڈلز کو چھوڑ کر باقی تمام کی قیمتوں میں تقریباً 10 لاکھ روپوں کا اضافہ ہوجائے گا۔

پاک وہیلز کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق اگر تجویز نافذ ہوتی ہے تو درج ذیل ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑا اضافہ دیکھا جائے گا۔

خدشات
مجوزہ ٹیکس میں اضافے نے گاڑیاں بنانے والوں اور ممکنہ خریداروں میں یکساں طور پر تشویش پیدا کردی ہے۔ ہائبرڈ گاڑیاں جنہیں ایندھن کی بچت اور ماحول دوست آپشن کے طور پر مارکیٹ کیا جاتا ہے نئے ٹیکس نظام کے تحت نمایاں طور پر مہنگی ہو جائیں گی۔

حویلی، وفاقی محتسب کی کھلی کچہری،شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

Scroll to Top