سماہنی : ٹریفک پولیس سماہنی کی جانب سے نئے ٹریفک قوانین اور جرمانہ جات کے حوالے سے آگاہی سیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد اب ہیلمٹ نہ پہننے والے موٹر سائیکل سواروں کو کل سے باقاعدہ 2000 روپے جرمانہ کیا جائے گا۔
اس سلسلے میں اے آئی ایس ٹریفک پولیس سماہنی انچارج محمد عزیز اور محمد عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت آزاد کشمیر کی جانب سے ٹریفک جرمانہ جات میں اضافہ کیا گیا ہے جو اب نافذ العمل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے آگاہی سیشن میں شہریوں کو نئے جرمانہ جات سے متعلق آگاہ کیا گیا، جبکہ کل سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد اور وادی لیپہ :چکن کے نرخوں میں 130 روپے فی کلو کا فرق، ہول سیل ڈیلر عوام کو لوٹنے لگے
انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کا احترام کریں اور سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال لازمی بنائیں تاکہ خود کو اور دوسروں کو حادثات سے محفوظ رکھا جا سکے۔