لندن کے میئر صادق خان کو ’’سر‘‘ کا خطاب دے دیا گیا،کنزرویٹو پارٹی کی مخالفت کے باوجود بادشاہ نے صادق خان کو سر کا خطاب دیا۔
220,000 افراد نے صادق خان کے خلاف کنزرویٹو پارٹی کی پٹیشن پر دستخط کئے،نئے سال کے اعزازات میں صادق خان کو نائٹ کا خطاب 30 دسمبر کو دیا گیا تھا۔
برطانوی پارلیمنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق صادق خان کے خلاف 30 کے قریب پٹیشنز دائر ہوئیں، تمام مسترد کر دی گئیں،برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی نے صادق خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ایک بس ڈرائیور کا بیٹا نائٹ بن سکتا ہے، یہی برطانیہ کی خوبصورتی ہے۔
ڈیوڈ لیمی نے صاف ہوا، سستی رہائش اور مفت اسکول کھانوں کی پالیسیوں کی تعریف کی۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو آزادکشمیر کا شاندار اقدام، صارفین کیلئے اینڈرائیڈایپ متعارف