MBS LUNCH

سعودی ولی عہد کا حج پر آئے مسلم رہنمائوں کو ظہرانہ،سپیکر قومی اسمبلی کی بھی شرکت

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حج کے لیے آنے والے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جس میں قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے سعودی ولی عہد سے ظہرانےکے موقع پر ملاقات بھی کی ،قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق نے پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :سعودی عرب میں مذاکرات، یوکرین روس کیساتھ جنگ بندی پر متفق

ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کی حمایت کی ہے اور وہ پاکستان کے حوالے سے سعودی قیادت کے واضح موقف کے لیے شکر گزار ہیں۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے کہا کہ پاکستان کے عوام  خادم الحرمین الشریفین بہت زیادہ عزت دیتے ہیں ، توقع ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

Scroll to Top