اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے چاروں وزرائے اعلیٰ کو فون کیا اور عید الاضحی کی مبارکباد دی۔
وزیر اعظم کے دفتر کے پریس ونگ کے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز، سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ، خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور اور بلوچستان کے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کو ٹیلی فون کیا اور مبارکباد دی۔
یہ خبر بھی پڑھیں :وزیراعظم شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال
چاروں وزرائے اعلیٰ نے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور عید الاضحی پر انہیں بھی مبارکباد دی ،انہوں نے وزیراعظم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی صدر آصف علی زرداری کو عید الاضحی پر کل ٹیلی فون کرکے مبارکباد دی تھی ۔
اس موقع پر صدر زرداری نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ،دونوں رہنماؤں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔