sri nagar masjid

مودی کی انتہا پسندی، جامع مسجد سرینگر میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت نہیں دی

مقبوضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی طرف سے نافذ کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے کشمیری مسلمانوں کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے حکم پر دونوں اہم مقامات پر عید کی نماز کی اجازت نہیں دی۔

یہ خبر یھی پڑھیں :جامع مسجد سری نگر میں ساتویں سال بھی نماز عید پر پابندی بھارتی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے،عزیر احمد غزالی

یاد رہے کہ 2019 میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد سے کشمیری مسلمانوں کو ان دونوں جگہوں پر عید کی نماز ادا کرنے سے مسلسل روکا جاتا رہا ہے۔

آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے ایکس پر اپنے پیغام میں انتظامیہ کے اس اقدام پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “یہ افسوسناک ہے کہ عیدگاہ میں عید کی نماز نہیں پڑھنے دی گئی ہے ، یہ 7 سال سے مسلسل ہو رہا ہے، مجھے بھی نظر بند کر دیا گیا ہے ۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مسلم اکثریتی خطے میں صرف مسلمان ہی ایک اہم مذہبی فریضہ انجام دینے سے محروم ہیں جو کہ ہم پر حکومت کرنے والوں کے لیے شرمندگی کا باعث ہے۔

 

Scroll to Top