اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )عید کے دوسرے دن بھی مسلمان سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں مصروف ہیں۔
پہلے دن کے مقابلے دوسرے دن جانوروں کی قربانیوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے،عید کے دوسرے دن ہر شہر میں صفائی کا عملہ بھی متحرک ہے ۔
سڑکوں سے آلائشیں ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے جب کہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کرنے میں سرگرم ہیں۔
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب اور ملک بھر کے بڑے شہروں میں سڑکوں پر رش کم ہے شہریوں کی اکثریت اپنے آبائی گھروں کو جا چکے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں :عید الاضحی کے موقع پر 4 دن کی تعطیلات ، وزیراعظم شہبازشریف نے منظوری دیدی
عید کے دوسرے دن قربانی کے بعد بچوں کے اصرار پر رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کی طرف بھی رخ کیاجارہا ہے ، نوجوانوں کے پاس سیر و تفریح کا منصوبہ ہے ،دعوتوں ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے
خواتین باورچی خانے میں اپنی صلاحیتوں کا جادو جگا رہی ہیں ،بیف کڑاہی ،مٹن کڑاہی، تکہ بوٹی،سیخ کباب،بریانی اور دیگر مزے مزے کی ڈشیں تیار کی جارہی ہیں، شہریوں نے تفریحی مقامات کا رخ بھی کرلیا ہے ۔
سیاحتی مقامات کی طرف بھی لوگوں کا رش دیکھا جارہا ہے،ادھر مختلف علاقوں میں صفائی کا عملہ اپنے کام میں مصروف ہے سڑکوں گلیوں کوآلائشیوں سےصاف کیا جارہا ہے ۔