bilawal un sectry

پاکستانی سفارتی وفد امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گیا

لندن:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی سفارتی وفد امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد برطانیہ پہنچ گیا ہے۔

امریکہ میں وفد نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کی اور عالمی رہنماؤں اور امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقات کی جہاں پاکستان نے مسئلہ کشمیر اور خطے میں امن کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستانی سفارتی وفد کی امریکی اراکین کانگریس سے ملاقاتیں،مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر زور

لندن میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی وفد کے رکن فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے اقوام متحدہ میں پاکستان کا کیس پیش کیا اور بھارت کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافے سے روکنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے ہندوستانی جارحیت پر بھی سوالات اٹھائے اور عالمی طاقتوں سے مداخلت کی درخواست کی ،شیری رحمان اور خرم دستگیر خان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے ساتھ بات چیت کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہندوستان مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہے۔

Scroll to Top