پب جی گیم نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی، گولی مار کرخود کشی کرلی

فیصل آباد( کشمیرڈیجیٹل) تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقے میں آن لائن گیم ’پب جی‘ ایک اور نوجوان کی جان لے گئی۔ 21 سالہ علی حسن نے شدید ذہنی دباؤ کے باعث خود کو سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان کی ذہنی حالت پہلے سے غیر مستحکم تھی اور پب جی کھیلنے کے باعث اس کی کیفیت مزید بگڑ چکی تھی۔

متوفی کے والد شاہد محمود نے بیان دیا کہ ان کا بیٹا کافی عرصے سے ذہنی مسائل کا شکار تھا، تاہم آن لائن گیم پب جی نے اس کی حالت کو اور بھی خراب کر دیا۔ علی حسن گھنٹوں موبائل پر گیم کھیلتا رہتا تھا، جس سے اس میں چڑچڑا پن، بے چینی اور خودکشی کی سوچ بڑھنے لگی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور علاقہ مجسٹریٹ موقع پر پہنچے۔ تاہم لواحقین کی جانب سے کسی بھی قانونی کارروائی سے گریز کی استدعا پر مجسٹریٹ نے علی حسن کی تدفین کی اجازت دے دی۔

یہ واقعہ ایک بار پھر پب جی گیم کے نوجوان ذہنوں پر پڑنے والے منفی اثرات اور ان کی ذہنی صحت پر مہلک اثرات کی سنگینی کو اجاگر کرتا ہے۔ ماہرین ایک عرصے سے خبردار کرتے آ رہے ہیں کہ اس نوعیت کے پرتشدد اور لت لگانے والے گیمز نوجوانوں میں عدم توازن، تنہائی اور ذہنی بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

پاکستان کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

Scroll to Top