کوٹلی(کشمیر ڈیجیٹل )حالیہ دنوں میں آبی وسائل کی کمی کے باعث سب ڈویژن کوٹلی اور ملحقہ علاقوں میں واٹر سپلائی کی ضروریات کے پیش نظر نجی واٹر ٹینکرز کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
شہری سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے اور پانی کی فراہمی کے عمل کو منظم بنانے کی غرض سے، سب ڈویژنل مجسٹریٹ کوٹلی نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت سب ڈویژن کوٹلی کی حدود میں پانی سپلائی کرنے والے نجی واٹر ٹینکرز کے نرخ مقرر کر دیئے گئے۔
تمام واٹر ٹینکر مالکان/آپریٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ نرخنامہ پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی، ازروئے قانون تعزیراتِ آزاد جموں و کشمیر کی دفعہ 188 کے تحت قابل سزا تصور کی جائے گی
اس ضمن میں متعلقہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی عوام الناس سے گزارش ہے کہ نرخوں سے متعلق کسی بھی شکایت یا اطلاع کی صورت میں ضلعی کنٹرول روم (فیوژن کنٹرول روم) کے
مندرجہ ذیل نمبروں پر رابطہ فرمائیں۔05826-920033 05826-920032یہ اقدام شہریوں کو درپیش وقتی مشکلات کے ازالے، شفاف قیمتوں کے تعین، اور ضروری خدمات کی منصفانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔
عبوری سربراہ محمد یونس کا بنگلہ دیش میں ماہ اپریل 2026 میں انتخابات کا اعلان