معروف ہندوستانی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے آپریشن سند ور کے حوالے سے اہم سوالات اٹھائے ہیں، ییل یونیورسٹی کے سابق پروفیسر اور معروف سیاسی تجزیہ کار سوشانت سنگھ نے کہا ہے کہ حالیہ ہندوستان پاکستان کشیدگی میں مودی حکومت کی ناکام پالیسیوں نے بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
کرن تھاپر کو انٹرویو دیتے ہوئے سوشانت سنگھ نے مودی حکومت کی شفافیت اور ہندوستانی سی ڈی ایس کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ہندوستانی طیاروں کے نقصانات کا اعتراف کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں :بھارتی پروپیگنڈا ناکام ، پاکستان سفارتی سطح پر بھی کامیاب
انیل چوہان کے مطابق اصل اعداد و شمار اہم نہیں ہیں جبکہ حقائق کو چھپانا ہندوستانی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے، سوشانت سنگھ نے کہا کہ اس انٹرویو میں سی ڈی ایس نے ہندوستانی فضائیہ کے بھاری نقصانات کو تسلیم کیا کہ پاکستانی فضائیہ نے پہلی ہی رات ہندوستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے بغیر بھارتی طیار وں کو مار گرایا ۔
طیاروں کے گرنے پر جھوٹا پروپیگنڈہ اور مودی کی مسلسل خاموشی حکومت کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے ، سوشانت سنگھ کے مطابق بھارت بھی اطلاعات کی جنگ کے میدان میں ناکام رہا ہے ۔
پاکستانی میڈیا عالمی سطح پر ا پنا موقف پیش کرنے میں کامیاب رہا ہے،پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بین الاقوامی میڈیا کے سوالات کا مؤثر جواب دیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :پاک فضائیہ نے 6بھارتی طیارے گرانے کا سہرا کس کے سر باندھا؟
جب کہ بھارتی حکومت خاموش تماشائی رہی، سوشانت سنگھ کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کی جنگجو پالیسی دراصل اس کی ناقص سوچ کو بے نقاب کرتی ہے۔