مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)میئر میونسپل کارپوریشن مظفرآباد کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر صفائی کے خصوصی انتظامات کے تحت شہر کے 32 وارڈز کے منتخب کونسلرز اور سپیشل نشستوں پر آنے والے ممبران کو ماحول دوست شاپنگ بیگز فراہم کیے گئے ہیں۔
ان بیگز کا مقصد قربانی کے بعد اکھٹی ہونے والی آلائشوں کو شفاف طریقے سے جمع کر کے مخصوص مقامات تک پہنچانا ہے ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :وفاقی حکومت کا عیدالاضحیٰ پر6 سے 9 جون تک تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اقدام کا اصل مقصد یہ ہے کہ عید قربان پر شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ ممکن ہو۔
میئر نے کہا کہ یہ بیگز ماحول دوست مواد سے تیار کیے گئے ہیں اور شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ آلائشیں ان بیگز میں ڈال کر مقررہ جگہوں پر رکھیں ۔
آلائشیں مقررہ جگہ پر جمع ہونگی تو عملہ بروقت صفائی کا عمل مکمل کر سکےگا،میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہریوں میں صفائی اور ماحولیات سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔