سعودی عرب اور دیگر ممالک میں آج عید الاضحی منائی جارہی ہے،مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے ،سعودی قیادت کو متعدد اسلامی ممالک کے رہنمائوں کی طرف سے عید کی مبارکباد دی گئی ۔
دبئی ، شارجہ ابو ظہبی میں بھی عید کی نماز کے بڑے اجتماعات ہوئے ،مسجد الحرام میں امام کعبہ نے نماز عید کا خطبہ دیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں :مظفرآباد: عیدالاضحیٰ کی رونقیں مویشی منڈیوں میں، مگر قیمتیں ہوش اُڑا دیں
متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی عید منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں رہنے والے مسلمان بھی آج عید الاضحی منا رہے ہیں۔
سعودی عرب میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں مسلمانوں نے عید کی نماز ادا کی۔
سعودی عرب کی دیگر چھوٹی اور بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز ادا کی گئی جس میں سعودی شہریوں، پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں نے شرکت کی۔
عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد حجاج سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کریں گے جس کے بعد سرمنڈوائے جاتے ہیں۔