اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل )وفاقی حکومت کا بجٹ مالی سال 2025-26 بروز بدھ 10 جون کو پیش کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ وزارت خزانہ نے بجٹ پر کام کرنیوالے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کردیں صرف عید کیلئے 1 دن کی چھٹی کے احکامات دیئے ہیں۔
وفاقی بجٹ 2025-26 کیلئے وزارت خزانہ بجٹ ونگ کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے ملازمین 6 جون، 8 جون اور 9 جون کو کام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کے بجٹ ونگ سے متعلقہ ملازمین صرف 7 جون کو چھٹی کریں گے، عید کی تعطیلات میں کام کرنے والے ملازمین کو اسپیشل الاؤنسز دئیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 جون کو قومی اقتصادی سروے سہہ پہر اڑھائی بجے پیش کئے جانے کا عیدپر گرمی کا الرٹ جاری، کشمیر،گلگت بلتستان میں بارش کا امکان، محکمہ موسمیاتامکان ہے، بجٹ کی تاریخ کے حوالے سے ابھی تک کوئی تبدیلی کا امکان نہیں۔