واشنگٹن(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر کے بعد دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی سفارتی وفود اس وقت واشنگٹن میں موجود ہیں، تاہم بھارت ایک بار پھر غیر سنجیدہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی ساکھ کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
بھارتی وفد کا ایک شرمناک پہلو اس وقت سامنے آیا جب سینئر سیاستدان اور رکنِ پارلیمنٹ ششی تھرور کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں انہیں سفارتی مشن کے دوران پارٹی میں گانے گاتے اور وقت ضائع کرتے دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر بھارتی عوام کی جانب سے اس پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں ششی تھرور اور دیگر وفد اراکین کو کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
بھارتی عوام میں شدید مایوسی پائی جا رہی ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب بھارت کو عالمی برادری کے سامنے اپنی پوزیشن مؤثر انداز میں پیش کرنی چاہیے تھی، اس کے نمائندے سفارتی محاذ پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ عوامی پیسہ، جو اہم سفارتی مقاصد کے لیے مختص ہوتا ہے، غیر ضروری تقریبات میں خرچ ہو رہا ہے۔
سیاسی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے اپنی پالیسیوں میں سنجیدگی نہ اپنائی اور الزامات کے بجائے شواہد کی بنیاد پر گفتگو نہ کی، تو بین الاقوامی سطح پر اس کی ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔
یادر رہے کہ پاہلگام حملے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام عائد کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی فضائیہ کے چھ طیارے مار گرائے، جن میں چار جدید رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ عالمی مبصرین نے بھارتی رویے کو غیر ذمہ دارانہ اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے استعمال ہونے والی حکمتِ عملی قرار دیا ہے۔
شملہ معاہدہ فارغ ، اب ایل او سی کو سیز فائر لائن سمجھا جائے، وزیر دفاع