جاپانی سفارتکارعبومی ہیروکی جماعت اسلامی کے مرکز پہنچ گئے، ڈاکٹر مشتاق خان سے اہم ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) جاپان ایمبسی کے سیکرٹری عبومی ہیروکی مرکز جماعت اسلامی پہنچ گئے، امیر جماعت اسلامی ڈاکٹرمشتاق خان سے اہم ملاقات۔ مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ۔

جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان سے جاپان ایمبسی کے سیکرٹری ہیروکی نے مرکز جماعت اسلامی میں ملاقات کی۔

اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی راجہ جہانگیر خان،ڈپٹی سیکرٹری جنرل جمیل راٹھور،ڈائریکٹر امور خارجہ راجہ خالد محمود خان سیکرٹری اطلاعات راجہ ذاکرخان موجود تھے۔

ملاقات میں مسئلہ کشمیرسمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا،جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خا ن نے پاکستان آزاد کشمیرپر بھارتی جارحیت کے حوالے سے بریف کیا۔۔

مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کے ناجائز قبضے اور انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر خلاف ورزیوں بارے آگاہ کیا،عالمی برادری کشمیریوں کو ان کاپیدا ئشی حق دلانے کیلئے آگے بڑھے۔

مودی حالات کو ایٹمی جنگ کی طرف لے رہاہے ایٹمی جنگ ہوئی تو دنیا متاثرہوگی،جنوبی ایشیا اور دنیا کے امن کی ضمانت مسئلہ کشمیرکا حل ہے۔
واٹس ایپ کے مقابلے میں ایلون مسک کا نیا انقلابی چیٹ ایپ لانے کا اعلان

Scroll to Top