اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بسوں کے کرایوں میں حالیہ اضافے پر شہریوں کے شدید ردعمل کے بعد حکومت نے فوری طور پر فیصلہ واپس لیتے ہوئے پرانا کرایہ بحال کر دیا ہے۔
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر کرایوں میں کیا گیا اضافہ فی الفور واپس لے لیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق اسلام آباد کی تمام بس سروسز بشمول اورنج لائن، گرین لائن میٹرو بس اور الیکٹرک فیڈر روٹس پر فوری طور پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کی ٹیسلا بھارت میں گاڑیاں نہیں بنائے گی: سینیئر وفاقی وزیر کی تصدیق
یاد رہے کہ کرایوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی جانب سے شدید احتجاج دیکھنے میں آیا تھا، جس کے باعث حکومت کو عوامی دباؤ پر فیصلہ واپس لینا پڑا۔




