ایلون مسک کی ٹیسلا بھارت میں گاڑیاں نہیں بنائے گی: سینیئر وفاقی وزیر کی تصدیق

نئی دہلی: امریکی کمپنی ٹیسلا اب بھارت میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے کی خواہشمند نہیں، حالانکہ حکومت کی جانب سے خصوصی مراعات آفر کی گئی تھیں۔

وفاقی وزیر برائے ہیوی انڈسٹریز ایچ ڈی کماراسوامی نے پیر کے روز تصدیق کی ہے کہ کمپنی نے مودی حکومت کی نئی ای وی مینوفیکچرنگ اسکیم میں دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

ایچ ڈی کماراسوامی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مرسڈیز بینز، اسکوڈا-ووکس ویگن، ہنڈائی اور کیا نے دلچسپی ظاہر کی ہے، لیکن ٹیسلا سے ہم کوئی توقع نہیں کر رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کمپنی بھارت میں صرف دو ریٹیل شورومز کھولنے پر غور کر رہی ہےلیکن وہ بھارت میں مینوفیکچرنگ میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیرسمیت ملک کے بالائی حصوں میں غیر معمولی موسم !کبھی دھوپ، کبھی بادل، کبھی بارش!

ذرائع کے مطابق، ٹیسلا نے بھارت کی الیکٹرک وہیکل پالیسی سے متعلق ابتدائی مذاکرات میں شرکت کی تھی لیکن بعد کے مراحل میں حصہ نہیں لیا۔ یہ وضاحت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب مودی حکومت نے اس ہفتے اپنی ای وی پالیسی کے باضابطہ رہنما اصول جاری کیے، جن کے تحت غیر ملکی کار ساز کمپنیوں کو کم از کم 500 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری اور تین سال کے اندر مقامی پیداوار شروع کرنے پر امپورٹ ڈیوٹی میں رعایت کی پیشکش کی گئی ہے۔

Scroll to Top