بارش کے ساتھ اولے بھی برسیں گے،آزادکشمیر میں طوفانی موسم کی وارننگ

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق ملک میں آج سے جمعرات تک شدید بارشوں اور ژالہ باری کا امکان ہے جس کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 5 جون تک آزادکشمیر،مری، گلیات، گلگت بلتستان اور چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں آج سے 9 جون تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی خوشخبری سنائی ہے۔

نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

آج شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفے وقفے سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی بارش اور ژالہ باری کی توقع ہے۔

7 جون سے 9 جون تک دیر، سوات، چترال، کوہستان اور مانسہرہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش و ژالہ باری کی توقع ہے، جنوبی پنجاب میں آندھی اور جھکڑ چلنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی لیپہ میں برفباری کے باعث موسم سرد،بکروال مشکلات کا شکار

Scroll to Top