ٹرمپ نے اشارہ کیا، نریندر سرینڈر، مودی نے جی حضور کہہ کر تعمیل کردی، راہول گاندھی

بھوپال:بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

راہول گاندھی نے بھوپال میں ریلی سے خطاب میں کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس والوں کو اچھی طرح جانتا ہوں، ان پر تھوڑا دباؤ ڈالو یہ ڈر کر بھاگ جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے اُدھر سے ٹرمپ نے ایک اشارہ کیا اور کہا کہ مودی جی کیا کر رہے ہو؟ نریندر سرینڈر اور مودی جی نے جی حضور کہہ کر اشارے کی تعمیل کردی۔

ان کا کہنا تھاکہ آزادی کے بعد سے ان کو سرینڈر والے خط لکھنے کی عادت ہے۔کانگریس کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ اور نریندی مودی کا کارٹوں بھی جاری کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سے جنگ میں ہزیمت اٹھانے اور پھر سیز فائر کرنے پر مودی سرکار کو بھارت میں سخت تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں جی-7 سمٹ: نریندر مودی کوتاحال باضابطہ دعوت موصول نہیں ہوئی

Scroll to Top